عمرکوٹ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 3 طالبات جاں بحق، وزیر تعلیم سندھ کا نوٹس

عمرکوٹ (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے گاؤں گموری میں اسکول کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعے میں 3 طالبات جاں بحق ہو گئیں، جس پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیر تعلیم سندھ نے جاں بحق طالبات کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ایجوکیشن ورکس کے افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی، جبکہ ذمہ دار افراد کے تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمرکوٹ کے گاؤں گموری میں اسکول کی دیوار اچانک گرنے سے تین طالبات ملبے تلے دب گئیں، جو جانبر نہ ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button