خیبرپختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، کروڑوں روپے انعام کا اعلان

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے ضلع دیر میں مطلوب 15 دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مددگار معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے لاکھوں اور کروڑوں روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شیر امین عرف کاکا کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق قاری احسان اور شیر عالم کے بارے میں مؤثر معلومات فراہم کرنے پر 60،60 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر 50،50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کی گرفتاری میں مددگار اطلاع فراہم کرنے والوں کے لیے 40،40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی، جبکہ فراہم کی گئی معلومات کو انتہائی رازداری کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button