پنجاب اسمبلی،اپوزیشن اورحکومتی ارکان کی ایکدوسرے کیخلاف نعرے بازی،شورشرابہ،ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرنے لگا
بزدار کا ویژن ماخولیات تھا ہمارا ماحولیات ہے،سینئر صوبائی وزیر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اسمبلی میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی،سینئر وزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کو طنز کرنے پر اپوزیشن کے ارکان برہم ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی،اپوزیشن کے جواب میں حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے داغ دیئے جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اپوزیشن نے نہ تو بجٹ پڑا ہے اور نہ ہی انہیں بجٹ کا کچھ پتا ہے،ماحولیات کو جو پیسے دئیے اسکا سو فیصد استعمال ہوگیا ہے،جنگلات کا 98 فیصد استعمال ہوا ہے،ماہی گیری کا97فیصد استعمال ہوگیا ہے،پنجاب کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دیا ہے،95فیصد اس ترقیاتی بجٹ کا حصہ ہوتا ہے،جن کے حصے میں حکمرانی آتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ خاندان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
اپوزیشن والوں کو تو خود نہین پتا کہ خاندان کہاں بکھرا پڑا ہے،بزدار کا ویژن ماخولیات تھا ہمارا ماحولیات ہے،ایک ہزار سے افراد پر مشتمل تحفظ ماحولیات فورس بنائی گئی ہے،اس فورس کو تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔



