کوئٹہ،بلیلی میں گاڑی پرفائرنگ،مقامی تاجرجاں بحق

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گاڑی پر فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق ہوگیا، مقتول کے لواحقین نے احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے نجی ہوٹل کے مالک کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند نے کہا کہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کردیا گیا ہے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس پی رینک کے آفیسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کریں گے، واقعہ افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔



