پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کےلیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرراجح بن طامی البقمی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ڈاکٹر راجح ان سعودی سفیروں میں شامل ہیں جو دفاعی اور سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی سعودی مسلح افواج میں بطور میجر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفاعی شعبے میں ڈاکٹر راجح کا وسیع تجربہ پاک سعودی مضبوط سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا، پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب سعودی سفارتخانے کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے اسلام آباد پہنچنے پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے حکام اور سعودی سفارتخانے کے دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button