لاڑکانہ: نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، تلاش شروع کردی گئی ہے، شہر کی لہر کالونی کا رہائشی نوجوان مزمل شیخ رائیس کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ پہنچ گیا، ریسکیو عملے نے ڈوب جانے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی تاہم کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی،
ادھر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس پر عمل کرانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے.



