محرم میں مثالی سیکیورٹی انتظامات، محسن نقوی کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے پہلے عشرے، بالخصوص نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ محرم کے پہلے عشرے میں سیکیورٹی اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور استقامت کا مظاہرہ کیا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بھی قابلِ ستائش رہی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا، "میں ہر افسر اور اہلکار کی لگن، جرات اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے سیکیورٹی اہلکاروں پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی خدمات پر تمام سیکیورٹی اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران خدمات انجام دینے والے تمام افسران، اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button