سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)سرگودھا میں بااثرافراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا، 12سال کا لڑکا غلام رسول کل سے لاپتہ تھا
تفصیلات کے مطابق بچے کو ہوش آنے پر اس کے رونے کی آوازیں سن کر قریب کھیت میں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، بچے کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی، چند روزقبل بچےسےزیادتی کی گئی، شکایت پرملزمان نے بچے کو زندہ مٹی میں دفن کر دیا، لواحقین کی طرف سے درخواست پر سخت کارروائی کی جائیگی۔



