سنجے دت اور ارشد وارثی ایک بار پھر ’منا بھائی 3‘ میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے )بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے بلاک بسٹر فلم منا بھائی 3 بننے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی نے تصدیق کی ہے کہ ایک نئی منا بھائی فلم تیار کی جارہی ہے، جس میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی مشہور جوڑی کو واپس لایا جا رہا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے اپنی آنے والی او ٹی ٹی سیریز پریتم پیڈور کی پروموشن کے دوران بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ٹیم فرنچائز کی تیسری قسط کے لیے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے۔
برسوں پہلے فلم ‘منا بھائی چلے امریکا’ کا ٹیزر جاری ہونے کے باوجود فلم نہ بننے سے متعلق سوال پر فلمساز راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ فلم کا ٹریلر بہت پہلے بنایا گیا تھا، ہم اس وقت اسکرپٹ لکھ رہے تھے، ہم نے ٹریلر میں یہ دکھایا کہ منہ اور سرکٹ امریکا جا رہے ہیں، تو وہ وہاں کیا کرتے؟ ظاہر ہے، وہ انگریزی سیکھتے۔ ہم نے اسی خیال پر مبنی کچھ مواد تیار کیا تھا، لیکن ہم وہ اسکرپٹ کبھی مکمل نہ کر سکے۔



