حزب اللہ کااسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط طور پر فوری نکلنے کا مطالبہ

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)حزب اللہ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کو امریکا اور اسرائیل کی شکست کی دستاویز قراردیا،حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان حکومت لبنان کی آدھی آبادی کی مخالفت مول لینا برداشت نہیں کر سکتی۔وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے فوجی مقاصد ابھی مکمل نہیں ہوئے، جنوبی لبنان میں سکیورٹی بفرزون قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، جنوبی لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


