پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسدادِ منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد منشیات کے استعمال سے ہونے والی معاشرتی، معاشی اور صحت سے متعلق تباہ کاریوں کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق نشے کے عادی افراد کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لیے بروقت علاج، بحالی اور نفسیاتی معاونت انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منشیات سے متاثرہ افراد میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، جو مستقبل کے لیے تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد مختلف اقسام کی منشیات کے عادی ہیں۔ سندھ پولیس کے تعاون سے قائم منشیات بحالی مرکز کے سربراہ عبدالخالق انصاری کے مطابق تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس کے باعث طلبہ اس ناسور کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کی مؤثر نگرانی، اچھی صحبت کا انتخاب، تعلیمی اداروں میں آگاہی مہمات اور منشیات فروشوں کے خلاف حکومتی سطح پر سخت کارروائی ہی نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button