پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مثبت کارکردگی دیکھنے میں آئی تھی، جب 100 انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button