بھکر: گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد

بھکر(جانوڈاٹ پی کے) گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، جن میں سے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب سڑکی سٹاپ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تین بچے نہاتے ہوئے اچانک نہر کے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ایمبولینسز، ریسکیو گاڑیوں اور غوطہ خور ٹیموں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو اور پولیس ٹیمیں مشترکہ طور پر گریٹر تھل کینال میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لاپتہ بچے کا سراغ نہیں لگا لیا جاتا۔

مزید خبریں

Back to top button