ایران اور امریکہ میں تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ، ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ

برگن سٹاک (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس کے بعد جوہری امور اور پابندیوں سے متعلق مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے دوران چار اہم ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں پابندیوں کے خاتمے، جوہری امور، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی، اور نگرانی و نفاذ کے گروپس شامل ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں، جبکہ ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فریقین نے آئندہ مرحلے میں تفصیلی فریم ورک پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ 60 روز کے اندر ایک حتمی معاہدے کے لیے روڈ میپ پر بھی بات چیت جاری ہے، جس میں پابندیوں میں نرمی اور اقتصادی اقدامات سے متعلق نکات شامل ہیں۔

تاہم ان دعوؤں اور پیش رفت کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button