اسرائیلی فوج کی غزہ میں چلتی گاڑی پر بمباری،امدادی کارکن میسرہ خواجہ شہید

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے خان یونس میں چلتی گاڑی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں امدادی کارکن میسرہ خواجہ شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 24گھنٹوں کے دوران 10 فلسطینی شہید کر دیے، فلسطینی حکام کے مطابق غزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 21 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔



