شام اور لبنان کے قومی مفاد میں ہوا تو وہ حزب اللہ کیساتھ بات کرنے کو تیار ہیں،صدر احمد الشرع

شام(جانوڈاٹ پی کے)شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک صرف لبنانی حکومت کی درخواست پر ہی لبنان میں مداخلت کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے شام کی جانب سے حزب اللہ کو کنٹرول کرنے کے بیان پر ردعمل میں شامی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے ایسا لگا جیسے شامی فوجیں کل ہی لبنان میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شام اور لبنان کے قومی مفاد میں ہوا تو وہ حزب اللّٰہ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔

گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مشورہ دیا ہے شام کو لبنان میں حزب اللہ سے نمٹنے دو۔

مزید خبریں

Back to top button