دفتر خارجہ نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان23جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق مسعود پزشکیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کی نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔طاہر حسین اندرابی کے مطابق مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔



