وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل نے عین وقت پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژہونے سے بچالیا

برن(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل نے عین وقت پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژہونے سے بچالیا۔ذرائع کے مطابق ایران امریکا مذکرات صدرٹرمپ کے بیان سے تقریباً سبوتاژ ہوگئے تھے، ٹرمپ کے بیان سے چیف ایرانی مذاکراتی کار باقر قالیباف کا رویہ بدل گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا بیان قالیباف کو اس قدر ناگوار گزرا تھا کہ مذاکرات جاری رہنا ناممکن ہوگیا تھا، ثالثوں پاکستان اور قطر کی سوئٹزرلینڈ میں مذاکراتی ٹیبل پر موجودگی کام کرگئی۔ذرائع کے مطابق ماحول میں تلخی آئی تو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد کو قائل کیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اس قدر ناراض تھا کہ مذاکرات کا فارمیٹ بدلنا پڑا، ایک جانب پیشرفت سے دوسرے معاملے پر پیشرفت ہوتی ہے۔



