گھریلوملازمہ کی موت کیوجہ سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ماڈل ٹاؤن لاہورمیں17سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھریلو ملازمہ کی زیادتی کے بعد ہلاکت کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گھریلو ملازمہ کی موت کی وجہ غیر معیاری اسقاط حمل کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسقاط حمل کے عمل کے باعث متعدد پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، ٹانکوں سے پس بہہ رہا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ کا اسقاط حمل رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی کلینک پر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button