مریم نواز شریف کا بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں، جنہوں نے سیاست میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جرات، بصیرت اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی، اور وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موسیقی انسانی جذبات کی ترجمان ہے جو خوشی، غم، جدائی اور وصال جیسے تمام احساسات کو بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دی ہے، جبکہ پنجاب حکومت الحمرا آرٹس کونسل کے ذریعے نوجوان فنکاروں کی تربیت اور معاونت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے اور موسیقی امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button