سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں کو امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کا سبب قرار دیدیا۔ذرائع ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق آج صبح بھی اسرائیلی فوج کے لبنان پرحملوں سے 16 افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہی نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف مذاکرات کار قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ روانگی کے لیے بالکل تیار تھے لیکن اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکا سے ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل کی لبنان میں کارروائی حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button