فیفا ورلڈکپ:چیک ری پبلک اور جنوبی افریقا کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا

اٹلانٹا(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں چیک ری پبلک اور جنوبی افریقا کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔
اٹلانٹا میں گروپ اے کی دونوں ٹیمیں جنوبی افریقا اور چیک ری پبلک پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں ۔
چیک ری پبلک نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں میکال سیڈیلیک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم پر برقرار رہی۔
83ویں منٹ میں چیک ری پبلک کے کھلاڑی پاویل شُلتس کے باکس میں ہینڈ بال پر ریفری نے جنوبی افریقا کو پنالٹی دی۔ ٹیبوہو موکوینا نے پنالٹی پر گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کردیا۔
موکوینا کے فیصلہ کن گول نے جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ اُمیدوں کو برقرار رکھا، جبکہ دونوں ٹیمیں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد اس بار ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے واپس گئیں۔



