سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نداڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کااعلان کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔نامور آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کےلیے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔ندا ڈار کا کہنا تھا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور اسٹرینتھ کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ میں بہت محنت کر رہی ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں اپنا بہترین دینے کے لیے تیار ہوں۔ندا ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر حال میں ساتھ دیا۔



