پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017جیتے9سال مکمل ہوگئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتے نو سال مکمل ہو گئے۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو اوول گراؤنڈ پر 180 رنز سے شکست دی تھی، اس موقع پرسرفراز احمد نے کہا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اٹھانا میرے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا،یہ کامیابی پوری ٹیم، کوچنگ سٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوش تھی

فخرزمان نےکہا فائنل میں کھیلی گئی اننگز اور وہ دن آج بھی یادگار ہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔

ابراراحمدکاکہنا ہےکہ2017کا فائنل گھربیٹھ کردیکھا تھا اورپاکستان کی جیت پر بے حد خوشی ہوئی تھی، سرفرازبھائی ٹرافی کراچی لائےتوانکےگھرگیا لیکن رش کے باعث قریب سے نہیں دیکھ سکا،آج ٹرافی کو قریب سےدیکھنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button