ستھراپنجاب کی گاڑی نے شہری کو کچل کرموت کی نیند سلادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ستھراپنجاب کی گاڑی نے شہری کو کچل کرموت کی نیند سلادیا۔حادثہ رحمت پارک اسٹاپ کے قریب پیش آیا،حادثے میں عارف علی ولد غلام قادر سکنہ رحمت پارک موقع پرچل بسا۔عینی شاہدین کے مطابق LWMC گاڑی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرائی۔حادثے کے بعد LWMC گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا،ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کو فوری طور پر واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،گاڑی کا ڈرائیور فوری طور پر ملازمت سے معطل، محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا،آپریشن ٹیموں کو پولیس انکوائری میں مکمل تعاون کی ہدایت،ڈی جی ستھراپنجاب اتھارٹی نے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہری کی ہلاکت پر دلی صدمہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button