خیبرپختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نےکہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنے میں قانونی سقم آڑے آگیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نےکہا خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرنے سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، پارٹی نے صوبےکے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کوپورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی بجٹ جمعے 19 جون کو پیش ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button