راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے والدہ کے انتقال کا سن کر جانیوالے پولیس اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں

راولاکوٹ(جانوڈاٹ پی کے)راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے تشددکرکے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی ٹانگیں توڑ دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  تھانہ نون پولیس کا اے ایس آئی جاوید اپنی والدہ کے انتقال کا سن کر واپس آرہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  راولاکوٹ  میں مظاہرین  نے  پولیس اہلکار کو  روکا  اور  تلاشی لی تو جیب  سے پولیس کارڈ نکلا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مظاہرین نے اے ایس آئی جاوید پر بدترین  تشددکیا اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  اے ایس آئی جاوید کو زخمی حالت  میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اے ایس آئی جاوید  آزادکشمیر میں خصوصی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

مزید خبریں

Back to top button