لاہور ٹریفک پولیس کا جنرل ہولڈاپ،1743موٹرسائیکل،رکشوں اورگاڑیوں کا مالک سامنے آگیا،28لاکھ روپے واجب الادا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور ٹریفک پولیس کا جنرل ہولڈاپ،1743موٹرسائیکل،رکشوں اور گاڑیوں کا مالک سامنے آگیا۔ای چالان کے خلاف کریک ڈاؤن پر موٹرسائیکل کی ملکیت چیک کی گئی تو اہلکار بھی حیران رہ گئے،مالک کے نام پر1743موٹرسائیکل، رکشوں اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہو اہے۔محمد جمشید نامی شہری کے نام رجسٹرڈ 1743 وہیکلز کو 2295 ای چالان جاری ہوئے ہیں۔ٹریفک قوانی قوانین کی خلاف ورزی کی مد میں28لاکھ25ہزار700روپے واجب اولاد ہیں۔جنرل ہولڈاپ کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے پر ملکیت کی جانچ پڑتال نے اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی،اصل مالک کی تلاش کیلئے سیف سٹی کو آگاہ کردیا گیا۔



