پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 11 ماہ میں ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سرکاری ڈیٹا کے مطابق جولائی 2025 تا مئی 2026  آئی ٹی برآمدات 4 ارب 20کروڑ ڈالرز رہیں۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مئی2026 میں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی کی برآمدات 13 فیصد بڑھیں، گزشتہ ماہ مئی میں آئی ٹی کی برآمدات 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالرز سے تجاویز کرنے کا تخمینہ ہے، گزشتہ مالی سال 2024۔25 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔

مزید خبریں

Back to top button