سندھ حکومت کا بجٹ عوام دوست،متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور معاشی ترقی کو ترجیح دی ہے،یہ بجٹ سندھ کے روشن مستقبل، معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کی بنیاد مضبوط کرے گا،ٹیکس فری بجٹ سندھ کے عوام کے لیے ریلیف، ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے،صوبے میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کرنا محنت کش طبقے کے لیے اہم اقدام ہے،سندھ حکومت کا ترقیاتی وژن صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے،گزشتہ مالی سال میں 900 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ترقیاتی سرمایہ کاری کی گئی،سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد عوامی فلاحی منصوبہ ہے

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،اسکولوں کی تعمیر، اساتذہ کی بھرتیوں، جدید طبی سہولیات اور صحت کے اداروں کی توسیع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، بینظیر ہاری کارڈ، زرعی مشینری، جدید ٹیکنالوجی، انشورنس اور مالی سہولیات کی فراہمی سے زرعی شعبے کو مضبوط کیا جائے گا،کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہِ بھٹو جیسے بڑے منصوبے شہر کے ٹریفک نظام اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سندھ وژن، گرین ڈیٹا انفرااسٹرکچر، اے آئی اکانومی اور سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر جیسے منصوبے صوبے کو سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے،کیٹی بندر منصوبہ سندھ کی معاشی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا، جو پاکستان کو عالمی تجارتی راستوں سے مزید مضبوط انداز میں منسلک کرے گا،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور تھر کے وسائل سے منسلک یہ منصوبہ مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا بڑا مرکز بنے گا۔

مزید خبریں

Back to top button