میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک،ارجنٹینا نے الجزائرکو 0-3سے ہرادیا

میکسیکو(جانوڈاٹ پی کے)فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔فٹبال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہوئے، جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔وہ38سال،357دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔دوسری جانب ارجنٹینا کے3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا۔

مزید خبریں

Back to top button