چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات طے پا گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات طے پا گئی،ذرائع کے  مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی،بلاول بھٹو اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں بجٹ امور زیر بحث لائے جائیں گے،بلاول بھٹو بجٹ تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے،وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں گلگت بلتستان حکومت سے متعلق معاملات کو ختمی شکل دی جائے گی،بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام کو ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button