سندھ میں خسرہ نے ایک بارپھر وبائی صورت اختیار کرلی


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ میں خسرہ (Measles) نے ایک بار پھر خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، جس کے باعث رواں سال کے دوران اب تک 53 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں خسرہ کے 2 ہزار کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
سابق سیکرٹری پی پی اے پروفیسر خالد شفیع کے مطابق صورتحال تشویشناک ہے اور بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سمیت تمام حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں، کیونکہ یہ ویکسین محکمہ صحت کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ویکسینیشن میں غفلت بیماری کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا سکتی ہے، اس لیے فوری حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔