گلگت بلتستان انتخابات: مختلف حلقوں کے فیصلے جاری، ری پولنگ اور ری کاؤنٹنگ کی درخواستیں مسترد


گلگت(جانوڈاٹ پی کے)چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں سے متعلق فیصلے سنا دیے ہیں۔
فیصلوں کے مطابق دیامر کے 3 حلقوں میں ری پولنگ کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ دیامر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت کے خلاف حاجی گلبر کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
نگر ون میں پیپلز پارٹی امیدوار کے خلاف دائر ری کاؤنٹنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، جبکہ غذر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے خلاف پیپلز پارٹی کے نذیر احمد کی ری کاؤنٹنگ درخواست کو بھی منظور نہیں کیا گیا۔
اسی طرح گلگت تھری سے آزاد امیدوار کی کامیابی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا ہے۔