تہران نے معاہدے کو منجمد اثاثوں کی بحالی سے مشروط قرار دے دیا، ایرانی میڈیا

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے امریکا کے ساتھ حالیہ سمجھوتے کے بعد آئندہ مذاکراتی عمل اور حتمی معاہدے کے حوالے سے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نئے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد جمعہ سے شروع کرے گا، تاہم حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کا اگلا مرحلہ مخصوص شرائط سے مشروط ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان حتمی ڈیل کے لیے آئندہ 60 روز تک مذاکرات جاری رہیں گے، جن میں بنیادی توجہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، منجمد اثاثوں کی بحالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر ہوگی۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران اس وقت تک مذاکرات کے اگلے مرحلے میں داخل نہیں ہوگا جب تک اس کے منجمد اثاثے بحال نہیں کیے جاتے، امریکی قیادت میں عائد پابندیاں ختم نہیں ہوتیں اور جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان آج رات متوقع ہے، جبکہ مختلف محاذوں خصوصاً Lebanon لبنان میں جاری فوجی سرگرمیوں کو فوری اور مستقل طور پر روکنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی حکام اس پیش رفت پر جلد باضابطہ مؤقف پیش کریں گے اور متوقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔



