ملک بھرمیں25اور26جون کوتعطیل کاامکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)محرم الحرام کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان تعطیلات کا باضابطہ اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرینِ فلکیات کی پیش گوئی کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ان تاریخوں کی حتمی تصدیق محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر ہی ممکن ہوگی۔ چاند کی رویت کے فوراً بعد وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتی ہے، جس دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button