ویمنزٹی20ورلڈ کپ،بھارت نےپاکستان کو جیت کیلئے171رنز کا ہدف دیدیا

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے)ویمنز ٹی20ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171رنز کا ہدف دیدیا۔برمنگھم میں جاری میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 36، رچا گھوش 34، شفالی ورما 6، بھارتی فُلمالی1اور جمائمہ روڈریگیز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔دیپتی شرما12اور شریانکا پاٹِل1رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور تسمیہ رباب1،1وکٹ لے سکیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button