ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل متین کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل متین توکیل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ واانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، فیلڈ مارشل سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔فیلڈ مارشل نے پاکستان، ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر لینڈ فورسز نے نیول ہیڈکواٹرز کا بھی دورہ کیا جس دوران چیف آف سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈر ترک لینڈ فورسز متین توکیل نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا بھی دور کیا جس دوران ترک کمانڈرکی سربراہ پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور پر گفتگوکی گئی۔معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی مسلح افواج کی خدمات کا بھی اعتراف کیا، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا۔



