جرمنی میں آئی ایل اے ایئرواسپیس نمائش کا آغاز، یورپی دفاعی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے میں سرگرم

برلن(جانوڈاٹ پی کے)جرمنی میں بدھ بین الاقوامی ائیرو اسپیس نمائش آئی ایل اے کا آغاز ہو گیا جس میں یورپ کی دفاعی کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
1909 سے منعقد ہونے والی یہ نمائش یورپی دفاعی کمپنیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں وہ حکومتوں اور فوجی خریداروں کو نئی ٹیکنالوجی پیش کرتی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نمائش کے ذریعے یورپی دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیاں امریکی حریفوں کے ساتھ فرق کم کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کر رہی ہیں، جبکہ خطے میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے تناظر میں حکومتوں کو مقامی صنعت کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



