لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر، ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 163 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک رہی۔ برکی روڈ پر اے کیو آئی 182، گلبرگ ٹو میں 176، پیراگون سٹی میں 169، بیدیاں روڈ پر 166، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 163 جبکہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 160 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔



