اسلام کوٹ روڈ کے قریب مبینہ طور پر2بکری چور پکڑے گئے، پولیس کے حوالے

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)مٹھی سے اسلام کوٹ جانے والی روڈ پر واقع گاؤں رائلو رند کے قریب2افرادمبینہ طور پرجنگل سے بکریاں چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مقامی دیہاتیوں نے دیکھ کر موقع پر ہی پکڑ لیا۔

دیہاتیوں نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی، جس دوران انہوں نے اپنے نام مٹھو ولد اللہ بخش اور امان اللہ ولد چھٹو وسایو پوٹو، رہائشی گاؤں سہراب وسایو پوٹو، تعلقہ اسلام کوٹ بتائے۔

بعد ازاں دونوں مبینہ چوروں کو مقامی افراد نے مٹھی پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر جنگل سے بکریاں چرانے کی نیت سے آئے تھے اور انہیں لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم دیہاتیوں کی بروقت کارروائی کے باعث انہیں پکڑ لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button