سجاول میں پانی کی قلت پر کسانوں کا احتجاج، میرپور بٹھورو روڈ بند، ٹریفک معطل

سجاول (جانوڈاٹ پی کے) میرپور بٹھورو روڈ پر چھیریٹانی اسٹاپ کے قریب پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں اور کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، جس کے باعث مرکزی سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

احتجاج میں شامل کسانوں اور زمینداروں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ علاقے میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جا رہی، جس سے ان کی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔

مظاہرین میں شامل سید مہر علی شاہ سمیت مقامی کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فوری اور منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

دھرنے کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ علاقہ مکینوں نے حکام سے فوری مداخلت اور مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button