اوکاڑہ میں پولیس کارروائی، فحش گانوں پر ڈانس اور منشیات کے الزام میں 11 افراد سمیت متعدد گرفتار


اوکاڑہ (وحید آرائیں / جانوڈاٹ پی کے) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فحش گانوں پر ڈانس کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3 لڑکیاں اور 8 لڑکے شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت ثمرین، کومل، مہک، بلاول، سلمان، افضل، ارسلان، حنیف، سفیان، شفیع اور شاہ زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے کی گئی اور اس سلسلے میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔
اسی کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو مبینہ ملزمان شہباز اور ناصر کو بھی گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 2600 گرام چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ فحاشی اور منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔