اوکاڑہ: 448 کلو سے زائد چرس سمیت بھاری مقدار میں منشیات نذرِ آتش، عدالتی نگرانی میں کارروائی مکمل

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ضلع اوکاڑہ میں مختلف مقدمات میں برآمد ہونے والی بھاری مقدار میں منشیات کو عدالتی احکامات کے مطابق تلف کر دیا گیا منشیات تلف کرنے کی کارروائی سینئر سول جج اوکاڑہ خدا یار کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کلیم اللہ اور انچارج مالخانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے تلف کی جانے والی منشیات میں 4.996 کلو گرام ہیروئن، 4.47 کلو گرام افیون، 448.485 کلو گرام چرس، 19.950 کلو گرام بھنگ، 76 کلو گرام پوست، 2.161 کلو گرام آئس جبکہ 6978 لیٹر شراب شامل تھی یہ منشیات ضلع اوکاڑہ کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے دوران برآمد کی گئی تھیں جن کے قانونی مراحل مکمل ہونے اور عدالتی اجازت کے بعد انہیں ضابطہ کے مطابق تلف کیا گیااس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے اوکاڑہ پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا



