گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی کامیابی عوامی اعتماد کا اظہار ہے، سید مسعود الحسن شاہ

میرپورخاص(شاہد میمن\جانوڈاٹ پی کے) سید مسعود الحسن شاہ نے گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر فاتح امیدواروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم میں فعال کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی مؤثر عوامی رابطہ مہم نے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

سید مسعود الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، جمہوریت اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری اور عوام دوست وژن اور بینظیر بھٹو کی عوامی جدوجہد کی توثیق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پورا اترنے اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید عزم کے ساتھ کام کرے گی۔

پیپلز لائر فورم کے رہنما نے بعض حلقوں میں انتخابی نتائج میں مبینہ تاخیر اور بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تمام زیر التوا نتائج فوری اور شفاف انداز میں جاری کرے تاکہ عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت عوام کے جمہوری حق اور ووٹ کے تقدس کے خلاف ہے، اس لیے تمام خدشات کا ازالہ اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button