میرپورخاص: بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں اوپن ہاؤس، طلبہ کو عالمی تعلیم اور روزگار کے مواقع سے آگاہی

میرپورخاص(شاہد میمن\جانوڈاٹ پی کے) بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں بھٹائی کیریئر کونسل اینڈ فیسیلیٹیشن نیٹ ورک (CC&FN) اور انڈس گلوبل اکیڈمی کے اشتراک سے اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے طلبہ، اساتذہ، طبی ماہرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ ڈاکٹر فیضان الرحمن برکی اور الماس اشرف نے انتظامی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فیروز علی کلہوڑو تھے، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اساتذہ اور پیشہ ور افراد نے بھی شرکت کی۔

اوپن ہاؤس کے دوران طلبہ کو NCLEX، OET، انگریزی زبان، آئی ٹی، شخصیت سازی، بین الاقوامی نرسنگ کیریئر، لائسنسنگ امتحانات اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر کامیابی کے لیے معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا حصول ناگزیر ہے، جبکہ ڈاکٹر فیضان الرحمن برکی نے کہا کہ ادارے کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں اور مواقع سے جوڑنا ہے۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے سلسلے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button