دیپال پور:مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک تین فرار مقدمہ درج

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ صدر کی حدود وینڈلہ جاگیر میں چار ڈاکو کسان مقصود مغل کے احاطہ ٹیوب ویل میں گھس آئے دو ملازمین طالب حسین اور حاجی شہباز سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر کمرے میں بند کر دیا اوربجلی کا ٹرانسفارمر کھولنے لگے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیس پہنچ گئی ڈاکوؤں اور پولیس میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں مختلف اضلاع میں ریکارڈ یافتہ 25 سے زائد مقدمات میں ملوث جہانگیر نامی ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا اس کے تین ساتھی فصلوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے مقابلے کامقدمہ درج کر کے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی



