بدین کی4تحصیلوں کی متعددنہروں اورشاخوں میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)زیرین سندھ کے ساحلی ضلع بدین کی چار تحصیلوں بدین گولاڑچی ٹنڈوباگو تلہار تمام گردونواح کے علاقوں میں متعدد نہروں اور شاخوں میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے آبادگاروں کا کہنا ہے کہ چاول کی بمپر فصل کی امید کے ساتھ لاکھوں روپے خرچ کرکے بیج، کھاد اور زرعی ادویات خریدی گئیں، جبکہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی ان کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے اب پانی کی عدم دستیابی کے باعث دھان کا بیج خشک ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کاشتکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور انتظامی غفلت کے باعث ٹیل کے علاقوں تک پانی نہیں پہنچ رہا جس سے زرعی کاشتکاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر نہروں میں پانی نہ چھوڑا گیا تو ہزاروں آ باد گار اور کسان معاشی بحران کا شکار ہو جائیں گے متاثرہ آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی مصنوعی قلت ختم کر کے نہروں میں منصفانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے بدین ضلع میں پانی کی قلت نے چاول کی متوقع بمپر فصل کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات نہ صرف آبادگاروں کسانوں بلکہ پورے علاقے کی معیشت پر مرتب ہوں گے



