اوکاڑہ بار کی ہڑتال، بائیو میٹرک شرط کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

اوکاڑہ (رپورٹوحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے آج ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا بار کے جنرل سیکرٹری طارق نسیم منگن کے مطابق وکلاء، سائلین اور عوام الناس کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے جس سے وقت کا ضیاع اور مختلف النوع مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال صرف ایک ٹوکن ہے اگر وکلاء، سائلین اور عوام الناس کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا اور بائیو میٹرک کی شرط کو ختم نہ کیا گیا تو ہم نیا لائحہ عمل مرتب کرنے پر مجبور ہوں گے

مزید خبریں

Back to top button