سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو خراب فارم کے باعث کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے بھی باہر کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے صرف تین ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق سلیکشن کمیٹی، بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ اب بھارت کو نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، تاہم حالیہ خراب فارم اور مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی بورڈ اب آئندہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا تقرر کرے گا۔ بھارت کی ٹیم آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ میں پانچ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ویبھاؤ سوریاونشی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button